ALL PAKISTAN PRIVATE SECURITY AGENCIES' EMPLOYEES ASSOCIATION

Saturday, June 12, 2010

پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز کا دائرہ اختیار محدود ہے، چیئرمین اپسا

پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز کا دائرہ اختیار محدود ہے، چیئرمین اپسا


کراچی . شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم خصوصاً اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی نسبتاً کم تعداد کے باعث حکومت سندھ نے پرائیویٹ سیکورٹی کمپنیز کو بھی صوبے میں کام کرنے کی اجازت دی جس کے لئے باقاعدہ لائسنس جاری کئے گئے تاہم پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز کا کردار پولیس اور رینجرز سے قطعی مختلف ہے اور پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز محض شہریوں کی جان ومال اور املاک کی حفاظت کے فرائض ہی انجام دے سکتے ہیں اس ضمن میں آل پاکستان سیکورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن (اپسا) کے چیئرمین میجر (ر) منیر احمد نے جنگ سے گفتگو میں بتایا کہ محکمہ داخلہ حکومت سندھ نے صوبے میں 2 سو 17 سیکورٹی کمپنیز کو لائسنس جاری کئے۔ جن میں سے ایک سو 80 کمپنیاں کام کر رہی ہیں جبکہ کراچی میں تقریباً ڈیڑھ سو کمپنیاں خدمات انجام دے رہی ہیں ان ڈیڑھ سو کمپنیوں میں 40 سے 45 ہزار سیکورٹی گارڈز اور ان کے افسران شہریوں کی جان ومال اور املاک کی حفاظت کرتے ہیں انہوں نے بتایا کہ پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز کا دائرہ اختیار بہت محدود ہے وہ صرف اپنے کلائنٹس کی جان مال اور املاک کی حفاظت اور دفاع ہی کر سکتے ہیں اس دوران اگر وہ کسی جرائم پیشہ شخص یا افراد کو پکڑتے بھی ہیں تو انہیں فوری طور پر پولیس کے حوالے کر دیا جاتا ہے جو باضابطہ قانونی کارروائی کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی گارڈ بھرتی کرتے وقت ایکس سروس مین کو ترجیح دی جاتی ہے جبکہ سیکورٹی گارڈ کیلئے عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 55 برس ہے تاہم اس کا مکمل فٹ ہونا ضروری ہے۔

No comments:

Post a Comment