ALL PAKISTAN PRIVATE SECURITY AGENCIES' EMPLOYEES ASSOCIATION

Saturday, June 12, 2010

PRIVATE SECURITY GUARDS

پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ




آج کل شہر میں بہت سی جگہوں پرحفاظت کے لئے پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ تعینات ہیں ۔ جنھیں نجی کمپنیوں نے ملازم رکھا ہواہے۔ ان لوگوں سے بارہ گھنٹے تک ڈیوٹی لیناعام سی بات ہے اور یہ سال میں ایک چھٹی کے بعد بھی مستحق نہیں جبکہ محنت کے بارے میں ملکی قوانین کے مطابق کسی بھی ملازم سے آٹھ گھنٹے سے زیادہ کام نہیں لیا جا سکتا ۔ اس قانون کی کھلے عام خلاف ورزی ہورہی ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ۔سیکورٹی گاڑدوں بارہ گھنٹے کی ڈیوٹی لینے کے باوجود انہیں اجرت تین چار ہزار روپے ماہانہ سے زیادہ نہیں دی جاتی۔ دو تین سال میں ایک وردی فراہم کر دی جاتی ہے ۔ سیکورٹی گارڈ زیادہ تر ریٹائر، اور عمر رسیدہ افراد ہیں۔ یہ لوگ جس اہم کام پر مامور ہیں اس میں ہر وقت جان خطرہ لاحق رہتا ہے۔ ایسی صورت میں سیکورٹی گارڈ خصوصی رعایت اور مناسب اجرت کے مستحق ہیں۔ کسی بھی سانحہ یاحادثہ کی صورت میں جانی نقصان کی تلافی کیلئے ان کی گروپ انشورنس بھی ہونا چاہئے۔ محکمہ محنت کو چاہئے کہ نجی کمپنیوں کو گارڈوں سے آٹھ گھنٹے سے زیادہ ڈیوٹی نہ لینے کا پابند بنا ئے اور ان کی اجرت کم سے کم چھ ہزار روپے ماہانہ مقرر کی جائے۔
(نصیر احمد۔)

No comments:

Post a Comment